تیری دشواریاں اے زندگی ہر روز ڈھوتے ہیں
تیری دشواریاں اے زندگی ہر روز ڈھوتے ہیں
تھکن سے چور ہو کر بھی بہت مسرور ہوتے ہیں
خزاں ہر شاخ کو محروم کر دیتی ہے پتوں سے
بہاراں میں سبھی سوکھے شجر شاداب ہوتے ہیں
یہ داغ دل نہیں دھلتے کبھی دو چار چھینٹوں سے
کہاں ہم کھل کے رو پاتے ہیں بس پلکیں بھگوتے ہیں
مسلسل دوڑتے رہتے ہیں لمحے موت کی جانب
یہ دریا کی طرح خود کو سمندر میں ڈبوتے ہیں
سمے اچھا برا اپنا بناتے ہیں ہمیں حشمتؔ
وہی کل فصل کاٹیں گے جسے ہم آج بوتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.