تیری عنایت کے بنا یہ نام میرا کچھ نہیں
تیری عنایت کے بنا یہ نام میرا کچھ نہیں
تجھ سے جدا ہو جاؤں گا تو دام میرا کچھ نہیں
کالک سے مجھ کو آنکھ کا کاجل بنانے کے لیے
جو بھی کیا تو نے کیا ہے کام میرا کچھ نہیں
جس نے مجھے بخشا ہنر وہ داد کا حق دار ہے
اکرام یا اعجاز یا انعام میرا کچھ نہیں
یہ زندگی تو ہر قدم لیتی ہے میرا امتحاں
لیکن کبھی شکوہ کوئی الزام میرا کچھ نہیں
مجھ سے نہیں تو اس خدا سے مانگ جو دیتا ہے سب
تیری طرح میں بھی ہوں اک مہمان میرا کچھ نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.