تیری جفا و ظلم کا چرچا کہاں نہیں
تیری جفا و ظلم کا چرچا کہاں نہیں
ایسی کوئی زمیں ہے جہاں آسماں نہیں
الفاظ سے نہیں ہے مطالب کا کوئی ربط
کیونکر نہ ایک راز بنے تیری ہاں نہیں
وہ ان کا رازدار بنے بزم ناز میں
جس آشنائے درد کے منہ میں زباں نہیں
گلچین و باغباں بھی ہیں گل بھی ہیں باغ میں
لیکن غضب تو یہ ہے مرا آشیاں نہیں
اردو انہیں کی گود میں پھولی پھلی ریاضؔ
جو لوگ کہہ رہے ہیں یہ میری زباں نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.