تیری محبتوں کے گرفتار آ گئے
تیری محبتوں کے گرفتار آ گئے
یعنی اذیتوں کے طلب گار آ گئے
یہ جانتے ہوئے کہ خریدار ہی نہیں
ہم خواب بیچنے سر بازار آ گئے
دیکھا کہ بزم یار میں غیروں کی بھیڑ ہے
چپ چاپ اٹھ کے ہم پس دیوار آ گئے
اک پھول اپنے وقت سے پہلے مہک اٹھا
جانے کہاں کہاں سے خریدار آ گئے
بس ایک بار کوچۂ جاناں کا رخ کیا
پھر اس کے بعد خود ہی سر دار آ گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.