تیری نظر کے آگے میں بے اختیار ہوں
تیری نظر کے آگے میں بے اختیار ہوں
جو بھی ہوں جیسا بھی ہوں میں ہی تیرا پیار ہوں
تو مانگتا ہے جس کو تہجد کے وقت میں
میں وہ خدا کا بھیجا ہوا اعتبار ہوں
جو گیسوؤں سے چل کے کمر پے کرے ہے رقص
تیرے بدن سے گرتا ہوا آبشار ہوں
اک نوکری کی آس میں کتنے ہی مر گئے
میں بھی تو مرنے کے ہی لیے بے قرار ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.