تیری قربت میں رہوں تیرا حوالہ بن جاؤں
تیری قربت میں رہوں تیرا حوالہ بن جاؤں
تو بنے چاند تو میں چاند کا ہالا بن جاؤں
تو اگر قرب سے اپنے مجھے روشن کر دے
میں بھی اک روشنیٔ عالم بالا بن جاؤں
تو مرے دل میں رہے حسن تمنا بن کر
تو صنم ہو مرا میں تیرا شوالہ بن جاؤں
وصل ایسا ہو کہ پھر وصل کی خواہش نہ رہے
میں سراپا شب ہجراں کا ازالہ بن جاؤں
تجھ کو ان آنکھوں سے دیکھوں تو نہ دیکھا جائے
دے نظر ایسی کہ میں دیکھنے والا بن جاؤں
میری راتوں کو بھی تو درد کی لذت سے نواز
اک کسک ایسی کہ میں جاگنے والا بن جاؤں
لیے پھرتا ہوں میں دل میں یہی ارمان عظیمؔ
میں کسی دل کے اندھیرے کا اجالا بن جاؤں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.