تیری صورت بسی ہے آنکھوں میں
تیری صورت بسی ہے آنکھوں میں
اس لئے روشنی ہے آنکھوں میں
تیرے دیدار کے لئے جاناں
ایک ہلچل مچی ہے آنکھوں میں
ہے عجب انتظار کا عالم
نیند بھی جاگتی ہے آنکھوں میں
دیکھ کر تم کو بند کر لیں گے
بس تمہاری کمی ہے آنکھوں میں
یوں تو دریا سموئے ہیں لیکن
جانے کیوں تشنگی ہے آنکھوں میں
ان کے آنے کا خواب دیکھا تھا
اور قیامت کھڑی ہے آنکھوں میں
کس کے دیدار کے لئے محکمؔ
جان اٹکی ہوئی ہے آنکھوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.