تیری توقیر بڑھے اور مری عزت کم ہو
تیری توقیر بڑھے اور مری عزت کم ہو
کچھ تو ایسا ہو کہ دنیا کی یہ وحشت کم ہو
لوگ نکلے تو ہیں منزل کی طلب میں گھر سے
راہ بھی ایسی چنیں جس میں صعوبت کم ہو
وہ عجب شہر ہے جس میں نہیں گریاں کوئی
وہ عجب شہر ہے جس شہر سے ہجرت کم ہو
اب سے پہلے تو یہاں کی نہ تھی ایسی حالت
جان جس کی چلی جائے اسے حیرت کم ہو
آج میں نے تری شمشیر قریں سے دیکھی
اب کہیں میرا تقاضائے شہادت کم ہو
میں نئی بات کہوں اور نئے تیور سے
میری تنقید زیادہ ہو وکالت کم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.