تیز ہے غم کا سرخ الاؤ
جل نہ اٹھے کاغذ کی ناؤ
گہرے کالے خوف کے سائے
بھاگو ان سے جان بچاؤ
زرد نگاہوں کے خنجر کیوں
کرتے رہے سینے پر گھاؤ
شاید بازی جیت ہی جاؤں
ابھی ہے باقی آخری داؤ
جیون کی پاتال گپھا میں
آس کے دیپک اور جلاؤ
گھور اداسی ابر گھنیرے
مطرب کوئی گیت سناؤ
ڈوب نہ جائے دل کی نگری
اشکوں کا دریا نہ بہاؤ
راجؔ ہیں سوکھے پیار کے سوتے
درد بھرا کوئی نغمہ گاؤ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.