تیز کتنے ہیں یاد کے نشتر
تیز کتنے ہیں یاد کے نشتر
مسکراتے ہیں نام کے پتھر
کتنے چہروں کو یاد رکھو گے
ایک منظر انیک پس منظر
مختلف مختلف مرض لیکن
ایک سے بیڈ ایک سی چادر
آئنہ دیکھتے ہیں جانے کیوں
اوک سے لوگ دھوپ پی پی کر
جس کو اب تک نہ مل سکا آکار
ایسی آواز ہے مرے اندر
آستینیں الٹ کے دیکھا تو
خود چھپائے ہوئے تھا میں خنجر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.