تھا اسیروں میں قیامت کا نمایاں ہونا
تھا اسیروں میں قیامت کا نمایاں ہونا
فصل گل میں وہ مرا داخل زنداں ہونا
ہائے الفت میں مرا بے سر و ساماں ہونا
چاک دل چاک جگر چاک گریباں ہونا
تم مرے بعد ندامت سے پشیماں ہونا
ہاتھ ملنا کبھی انگشت بدنداں ہونا
صورت عیش میں آفات جہاں مضمر ہیں
گل کا کھلنا ہے حقیقت میں پریشاں ہونا
رحم آیا نہ بتوں کو کبھی اللہ اللہ
دیکھ کر خانۂ دل کا مرے ویراں ہونا
نہ ہوا درد محبت کا مداوا نہ ہوا
کام آیا نہ تری ایسی دوراں ہونا
مسکرا دے کہ سر قبر برس جائیں پھول
اک جہاں دیکھ لے صحرا کا گلستاں ہونا
ہو ترقیٔ ستم دست جنوں میں یا رب
میرے دامن کو مبارک ہو گریباں ہونا
ہو سکے تم سے تو اب صبر کرو اے مسعودؔ
دل کی تقدیر میں لکھا تھا پریشاں ہونا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.