تھا انتظار مجھے چاند کے نکلنے کا
یہ وقت ہے مرے احساس کے پگھلنے کا
سنہرے رنگ کی دکھتی ہے زندگی یارو
ہے پر سکوں یہ نظارہ الاؤ جلنے کا
وہ آنچ چھوڑ گیا مسکراتے ہونٹوں کی
کیا تھا عہد کبھی جس نے ساتھ چلنے کا
وہ لڑکھڑا گیا خود ہاتھ چھوڑ کر میرا
جو دے رہا تھا مجھے مشورہ سنبھلنے کا
انیندی پلکوں تلے دیکھتا رہا شب بھر
نظارا خواب کی پرچھائیوں میں ڈھلنے کا
نہ میرے پنکھ کھلے اور نہ زندگی بدلی
مجھے نہ آیا ہنر بخت کو بدلنے کا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.