تھا مان بہت جس پہ جدائی نہیں دیتا
تھا مان بہت جس پہ جدائی نہیں دیتا
اب ڈھونڈ رہا ہوں تو دکھائی نہیں دیتا
تو قد میں بڑا ہے سو مجھے چیخنا ہوگا
کہتے ہیں بلندی پہ سنائی نہیں دیتا
پر کاٹ کے وہ باب قفس کھول رہا ہے
ایسا بھی نہیں ہے کہ رہائی نہیں دیتا
روشن ہے وہ اتنا کہ اسے دور سے دیکھو
نزدیک سے وہ شخص دکھائی نہیں دیتا
اندھا ہے جسے سانس دکھائی نہیں دیتی
بہرا ہے جسے زخم سنائی نہیں دیتا
وہ شخص نہ بولے تو مجھے لگتا ہے ایسے
جیسے کوئی برسوں کی کمائی نہیں دیتا
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.