ٹھان لی اس نے جب کچھ کر دکھلانے کی
ٹھان لی اس نے جب کچھ کر دکھلانے کی
ایک غزل تب رچ ڈالی پروانے کی
تو نے اس کو پاگل کر کے چھوڑ دیا
دیکھا کیسی حالت ہے دیوانے کی
مدت بعد بھی اس کے تیور ویسے تھے
کس نے کوشش کی تھی مجھے منانے کی
اپنی زلفوں میں اٹکا کر دل میرا
کوشش ان کی ہے احسان جتانے کی
دل توڑا ہے آپ نے میرا اس کے بعد
سوچ رہے ہیں میت میری اٹھانے کی
ان کی نظروں سے دلدارؔ جھلکتا ہے
تیاری ہے عاشق کو دفنانے کی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.