تھکا ہارا ہوا ہوں مت کہو کچھ
تھکا ہارا ہوا ہوں مت کہو کچھ
غموں میں مبتلا ہوں مت کہو کچھ
کوئی چلتا نہیں جس راستے پر
میں اس رہ پر چلا ہوں مت کہو کچھ
بھنور سے میں نکل کر آ گیا پر
بہت سہما ہوا ہوں مت کہو کچھ
لگا دی تھی کسی نے آگ مجھ میں
میں مشکل سے بجھا ہوں مت کہو کچھ
خطا وہ ہو گئی ہے مجھ سے خود کی
نظر سے گر رہا ہوں مت کہو کچھ
ہوا جو کچھ جہاں میں ساتھ میرے
میں سب کچھ کہہ چکا ہوں مت کہو کچھ
میں رستم تو نہیں ہوں پھر بھی احمدؔ
ذرا خود سے چھپا ہوں مت کہو کچھ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.