تھے کبھی ان کو ہم عزیز بہت
تھے کبھی ان کو ہم عزیز بہت
اس لئے بھی ہیں غم عزیز بہت
تم کو تلوار سے محبت ہے
پر مجھے ہے قلم عزیز بہت
اس لئے وہ مجھے رلاتا ہے
اس کو ہیں دیدہ نم عزیز بہت
سہہ رہے ہو خوشی خوشی لوگو
کیا تمہیں ہیں ستم عزیز بہت
اس لئے بھی تو کھا رہے ہیں فریب
سب کو ہیں محترم عزیز بہت
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.