تھی حقیقت کہ وہ تھا خواب اسے جانے دو
تھی حقیقت کہ وہ تھا خواب اسے جانے دو
چاند نکلے تھے مقابل مرے سرہانے دو
عقل اور دل ہوئے یکجا یہ تماشا تھا عجب
ایک مقصد تھا نظر آئے تھے بیگانے دو
ایک پر اس کا تھا سر دوسرے پر غیر کا تھا
یہ تو اچھا ہوا تھے پاس مرے شانے دو
پاسباں ہٹ گئے قسمت نے میرا ساتھ دیا
اس نے جب کہہ دیا اس کو مرے پاس آنے دو
شوق کا داؤ ہر اک ٹھیک پڑا دل کی سنی
دل نے سمجھایا وہ شرماتا ہے شرمانے دو
تم ہو محروم تو تم صبر ہی پا جاؤ سہیلؔ
جس نے پائی ہے محبت اسے تم پانے دو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.