ٹھیک ہے کہ یہ جہاں مدت سے عریانی پہ تھا
ٹھیک ہے کہ یہ جہاں مدت سے عریانی پہ تھا
پر کسے یوں ناز کل تک چاک دامانی پہ تھا
تیرگی آب و گل نے دھیان توڑا یک بیک
ورنہ کل شب چاند اپنی پوری تابانی پہ تھا
ڈوب کر ایسے تخیل میں کھلا وہ ماہ رو
گاہے گاہے اک شکن اس خندہ پیشانی پہ تھا
سب ظہور ابن مریم کی دعا کرتے رہے
دھیان ان سب کا مگر تخت سلیمانی پہ تھا
ہم ہجوم دہر میں ہوتے ہیں ایسے آج کل
جیسے یوسف بھائیوں میں چاہ کنعانی پہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.