ٹھیک ہے مجھ سے نہ کر بات تو جا جا جا جا
ٹھیک ہے مجھ سے نہ کر بات تو جا جا جا جا
اب نہ کر مجھ سے ملاقات تو جا جا جا جا
جانے والے میں تجھے روک سکوں گا کیسے
کٹ ہی جائے گی مری رات تو جا جا جا جا
دل میں اب کوئی محبت نہیں باقی میرے
کہہ گیا چھوڑ کے وہ ساتھ تو جا جا جا جا
مل ہی جائے گا ترے بعد سہارا کوئی
اب نہ کر مجھ پہ عنایات تو جا جا جا جا
یہ جو تاریکی ہے ہم راز بھی ہو سکتی ہے
مجھ کو مت دے کوئی خیرات تو جا جا جا جا
دھجیاں ایسی اڑا درد کی میرے جاناں
ہو مری آنکھ سے برسات تو جا جا جا جا
ہو کے بیزار حراؔ دل نے بھی چپکی دھر لی
عشق کی میرے ہوئی مات تو جا جا جا جا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.