ٹھوکریں لگتی ہیں منزل پہ گزر ہونے تک
ٹھوکریں لگتی ہیں منزل پہ گزر ہونے تک
حوصلہ چاہئے اتمام سفر ہونے تک
جل کے مرتے ہیں پتنگے تو گزرتا ہے تعب
شمع اس واسطے روتی ہے سحر ہونے تک
جی میں یہ ٹھان کے بیٹھے ہیں تری چوکھٹ پر
ہم نہ اٹھیں گے عنایت کی نظر ہونے تک
پختگی فن میں ترے آئے گی آتے آتے
عرصہ درکار ہے پودے سے شجر ہونے تک
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.