تیر بھی خود کو مار لیتا ہوں
میں ہی خود کو سنوار لیتا ہوں
دوسروں کا ادھار دینا ہے
دوسروں سے ادھار لیتا ہوں
موت جب تک مجھے نہیں آتی
زندگی ہی گزار لیتا ہوں
رزق الفت نہیں کھلا مجھ کو
پیٹ بھر کے ڈکار لیتا ہوں
جیتنا چاہتا ہوں میں سب سے
اس لئے سب سے ہار لیتا ہوں
اس کو واپس بھی پھر نہیں دیتا
جب کسی سے میں پیار لیتا ہوں
روز الفت کے آسماں سے نقیؔ
ایک تارا اتار لیتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.