تیر چڑھتے کمان دیکھے ہیں
تیر چڑھتے کمان دیکھے ہیں
جانے کتنے گمان دیکھے ہیں
مشکلیں بدلیوں کے جیسی ہیں
ہم نے تو آسمان دیکھے ہیں
گھر بنانے میں عمر لگتی ہے
گھر میں بنتے مکان دیکھے ہیں
تم جسے پاس کر نہیں سکتے
ہم نے وہ امتحان دیکھے ہیں
شہرتیں عمر بھر نہیں رہتیں
زندگی کے ڈھلان دیکھے ہیں
جو ترقی میں ساتھ رہتے ہیں
ایسے بھی مہربان دیکھے ہیں
کھٹکھٹایا گیا ہے در اتنا
دستکوں کے نشان دیکھے ہیں
فائدے کو ابھےؔ سیاست میں
ان کے بدلے بیان دیکھے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.