تیرہ بختی تنگ دستی سب مٹا سکتا ہوں میں
تیرہ بختی تنگ دستی سب مٹا سکتا ہوں میں
اپنی دنیا آپ چاہوں تو بنا سکتا ہوں میں
گل ہی کیا خاروں کی فصلیں بھی اگا سکتا ہوں میں
تم اگر چاہو تو یہ منظر دکھا سکتا ہوں میں
مجھ کو یہ بھی فخر ہے حاصل چراغ عشق کی
ایک لو سے سینکڑوں شمعیں جلا سکتا ہوں میں
میرے پیکر کو مزین آپ کر دیں تو ابھی
لائنیں کچھ کھینچ کر خاکہ بنا سکتا ہوں میں
آپ پر اطلاق ہے روئے سخن یعنی ضیاؔ
آپ فرمائیں کسے اپنا بنا سکتا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.