Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

طلسم لب میں کیا کچھ ہے وہ چشم مہرباں کیا ہے

صائمہ زیدی

طلسم لب میں کیا کچھ ہے وہ چشم مہرباں کیا ہے

صائمہ زیدی

MORE BYصائمہ زیدی

    طلسم لب میں کیا کچھ ہے وہ چشم مہرباں کیا ہے

    ابھی سے کیا کہیں زر خانۂ دل میں کہاں کیا ہے

    تمہاری کہکشائیں کون سی دنیا کا پرتو ہیں

    یہاں تو چاند ہے بادل ہے تارے ہیں وہاں کیا ہے

    وہاں بھی کیا ستارے ان کے پہلو میں ترشتے ہیں

    وہاں ساز زماں کیا ہے رم سیارگاں کیا ہے

    ابھی وہ میکدہ بر دوش آنکھیں رو برو ہوں گی

    ابھی وہ ہنس کے پوچھیں گے کہ رنگ مے کشاں کیا ہے

    یہ کیسی روشنی مٹی تلے کروٹ بدلتی ہے

    وہ آئینہ تو خاکی تھا یہ عکس جاوداں کیا ہے

    وہاں بھی کیا کوئی ہجر ابد آباد بستا ہے

    یہاں تو پوچھیے مت صورت درد نہاں کیا ہے

    یہ سیل ہجر تھم جائے ذرا تو پھر کھلے شاید

    کہ یہ رنگ جدائی از کراں تا بہ کراں کیا ہے

    کسی دریا کی بانہوں کے بلاوے آ گئے ورنہ

    ہمارے واسطے یہ وسعت ریگ رواں کیا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے