ترا آستاں ہے مرا حرم ترا کوچہ قبلہ مقام ہے
ترا آستاں ہے مرا حرم ترا کوچہ قبلہ مقام ہے
تری یاد میری نماز ہے ترا عشق میرا امام ہے
نہ رہے جو پیش نگاہ تو مجھے کیوں ہو سجدے کی آرزو
جہاں تو نہ ہو مرے روبرو وہاں سجدہ کرنا حرام ہے
پئے سجدہ شوق سے ہم نشیں جھکی جا رہی ہے مری جبیں
یہ دیار کیسا دیار ہے یہ مقام کیسا مقام ہے
ہے شراب عشق عجیب شے جسے پیجے دونوں جہان میں
نہ یہاں پہ پینا حرام ہے نہ وہاں پہ پینا حرام ہے
میں مقیم کوچۂ یار ہوں جو ہیں دیر و کعبہ تو کیا کروں
در یار سے ہے غرض مجھے در یار سے مجھے کام ہے
یوں ہی پرنمؔ آنسو بہائے جا یوں ہی رو کے یار منائے جا
کہ پسند اس کو اسی طرح ترے درد دل کا پیام ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.