ترا فراق بھی قربت بھی ایک مسئلہ ہے
ترا فراق بھی قربت بھی ایک مسئلہ ہے
ہمارے ساتھ محبت بھی ایک مسئلہ ہے
تمہارے شہر میں داخل ہوئے تو یاد آیا
تمہارے شہر سے ہجرت بھی ایک مسئلہ ہے
تمہارے شہر میں آ کر رہے تو ہم پہ کھلا
ہماری گاؤں سے نسبت بھی ایک مسئلہ ہے
ہمیں کسی نے بتایا تھا ہاتھ ملتے ہوئے
زر و زمین بھی عورت بھی ایک مسئلہ ہے
عدم وجود کی چاہت تو مسئلہ ہے مگر
عدم وجود سے نفرت بھی ایک مسئلہ ہے
ہمارے گاؤں کی مٹی میں خواب اگتے ہیں
ہمارے گاؤں میں غربت بھی ایک مسئلہ ہے
خیال و خواب کی بیباکیوں کے پیش نظر
خیال و خواب میں خلوت بھی ایک مسئلہ ہے
تمہیں ہمارے لیے وقت ہی نہیں ملتا
ہمارے واسطے فرصت بھی ایک مسئلہ ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.