ترا مجاز حقیقت سے ہم کنار بھی ہے
ترا مجاز حقیقت سے ہم کنار بھی ہے
جو آشکار نہیں ہے وہ آشکار بھی ہے
وہ آب و گل کہ نوازا ہے آپ نے جس کو
وہی مزار بھی ہے صاحب مزار بھی ہے
بہار عالم جاں تیرہ خاکداں میں کہاں
ترا کرم ہے کہ یہ خاک داں بہار بھی ہے
یہ مہر و ماہ یہ انجم یہ کہکشاں یہ پھول
ہر ایک تیرے تبسم کی یادگار بھی ہے
ترا مذاق محبت ہے کفر و دیں سے بلند
مگر وہ مایۂ نور و متاع نار بھی ہے
سرور مجلس روحانیاں ترے دم سے
تمام عالم اجسام کیف بار بھی ہے
یہ میری جان کے آئینے میں تری تصویر
یہ استعارۂ جاں تجھ سے مستعار بھی ہے
تعینات کی پروردگار و خالق ہے
وہ ایک تیری توجہ کہ بے شمار بھی ہے
صدائے کن فیکون علم سے ارادہ ہے
اسی ارادے پہ تکوین کا مدار بھی ہے
صدائے کن فیکون علم سے ارادہ ہے
ارادہ عین مرید و مراد یار بھی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.