ترا مقام زمانے میں یوں نرالا تھا
ترا مقام زمانے میں یوں نرالا تھا
کہ تو ہمارے لیے ہر کسی سے اعلیٰ تھا
کسی نے خواب سے مجھ کو جگا دیا ورنہ
میں اپنے آپ سے آگے نکلنے والا تھا
بہت غریب تھے کچا مکان چھپر تھا
کہ پھر بھی ابا نے نازوں سے ہم کو پالا تھا
مجھے پتہ تھا میں تیری ہتھیلیوں میں ہوں
تری خوشی کے لیے ٹاس پھر اچھالا تھا
وہ کہہ رہا تھا کہ محبوب کیوں نہیں اس میں
پھر اس نے غصے میں آئینہ توڑ ڈالا تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.