ترا مزاج تکبر کا شاخسانہ تھا
تعلقات کا منظر بدل ہی جانا تھا
گئے تھے ہم بھی فقط رسم ہی نبھانے کو
اور اس کا طرز عمل بھی مخاصمانہ تھا
کسی کے اونچے در و بام محترم تھے مگر
ہمیں ہوا کے لیے راستہ بنانا تھا
یہ خاک بغض و عداوت سے پاک رکھنی تھی
زمین دل پہ شجر پیار کا اگانا تھا
میں جانتا ہوں اسے مجھ پہ اعتبار نہ تھا
اگرچہ میرے گواہوں میں اک زمانہ تھا
یہ تو نے ترک مراسم کی بات کیوں چھیڑی
ہمیں تو یوں بھی ترا شہر چھوڑ جانا تھا
کئی چراغ منڈیروں پہ جل بجھے انورؔ
اسے نہ آنا تھا شاید اسے نہ آنا تھا
- کتاب : Word File Mail By Salim Saleem
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.