ترا یقین ہوں میں کب سے اس گمان میں تھا
ترا یقین ہوں میں کب سے اس گمان میں تھا
میں زندگی کے بڑے سخت امتحان میں تھا
پٹک کے توڑ دیا جس پہ تیشۂ جاں کو
میں جوئے شیر سا پنہاں اسی چٹان میں تھا
شجر شجر مری آمد کا منتظر موسم
میں برگ گل سا ہواؤں کی کس اڑان میں تھا
اندھیری رات میں سمت صدا پہ چھوڑ دیا
ہوس کا تیر جو اس جسم کی کمان میں تھا
اٹھا سکا نہ میں دست تہی سے پتھر بھی
متاع غیر سا وہ کانچ کی دکان میں تھا
یہ دور سنگ نظر اس کو پڑھ نہیں پایا
صحیفہ دل کا مرا جانے کس زبان میں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.