ترے علاوہ کوئی دوسرا ملا ہی نہیں
ترے علاوہ کوئی دوسرا ملا ہی نہیں
سو تیرے بعد بہت دیر میں جیا ہی نہیں
اسی لئے تو کسی کام کا نہیں ہوں میں
جو کام کرنے کا تھا وہ کبھی کیا ہی نہیں
جہان والے ہمیں مست کہہ رہے ہیں تو کیا
کہ اپنا درد کسی اور سے کہا ہی نہیں
ہمارے بارے میں کیسے تمہیں خبر ہوتی
تمہارے بعد زمانے سے رابطہ ہی نہیں
جو میرا حال ترے بعد ہے کٹے ہوئے حرف
بتانا چاہتا ہوں کوئی پوچھتا ہی نہیں
سڑک پہ ہیں کہ نہیں ہیں عجیب الجھن ہے
ہماری سمت کوئی شخص دیکھتا ہی نہیں
بہت سے لوگ ہیں لیکن خوشی سے تنہا ہوں
کسی کا ساتھ زمانے مجھے روا ہی نہیں
اسی لئے تو بدن تار تار ہے میرا
جو زخم لگ گیا فائزؔ کبھی سیا ہی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.