ترے بچوں میں ایسی دل کشی معلوم ہوتی ہے
ترے بچوں میں ایسی دل کشی معلوم ہوتی ہے
کہ جیسے گل کے رخ پر تازگی معلوم ہوتی ہے
میں سجدے میں جو گر جاتا ہوں مدہوشی کے عالم میں
جہاں والوں کو شاید مے کشی معلوم ہوتی ہے
بتاؤں کیا کہ جب سے مجھ سے نالاں ہیں وہ بد ظن ہیں
بہت روٹھی ہوئی یہ زندگی معلوم ہوتی ہے
تمہارے تلخ لہجے سے پتہ چلتا ہے یہ احمدؔ
تمہیں مجھ سے کوئی ناراضگی معلوم ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.