ترے بغیر نہیں دیکھ جھانک کر کوئی
ترے بغیر نہیں دیکھ جھانک کر کوئی
یہ دل وہ دل تھا کہ جس کا نہیں تھا در کوئی
بتا دے وحشتوں کی فوج کو چلی جائے
بتا دے جا کے نہیں یوں بھی آج گھر کوئی
میں جا رہا ہوں فصیلو درختو تصویرو
سو تم میں تو نہیں ہے میرا ہم سفر کوئی
اسے کہو کہ کسی کو تری ضرورت ہے
کہو کہ جاگتا رہتا ہے رات بھر کوئی
یہ دشت دشت نہیں لگ رہا مجھے اعزازؔ
کہ میں نے چھوڑی نہیں اس کی رہ گزر کوئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.