ترے دل کے راستے میں مرا گھر کہیں نہیں تھا
ترے دل کے راستے میں مرا گھر کہیں نہیں تھا
جو تجھے عزیز ہوتا وہ ہنر کہیں نہیں تھا
تجھے ڈھونڈنے نکلتے کسی روز پا ہی لیتے
مگر ان ہتھیلیوں میں وہ سفر کہیں نہیں تھا
یوں تو وقت ہے مقرر کسی کام کا مگر کیوں
مری روح شاد کرتا وہ گجر کہیں نہیں تھا
نہ ہی دل نواز ادائیں نہ ہی شوق جان سوزی
مرے دل کا یہ مسافر کہیں در بدر نہیں تھا
میں ہوں خوش گمان ورنہ مجھے سوچنا تھا لازم
مرے جانے سے اجڑتا وہ شہر کہیں نہیں تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.