ترے دل میں سمانا چاہتا ہوں
ترے دل میں سمانا چاہتا ہوں
تجھے اپنا بنانا چاہتا ہوں
تری آنکھیں ہیں یا کوئی سمندر
میں ان میں ڈوب جانا چاہتا ہوں
کبھی ہونٹوں پہ آ تو گیت بن کر
میں تجھ کو گنگنانا چاہتا ہوں
ترے نزدیک آنا ہے سو پہلے
میں خود سے دور جانا چاہتا ہوں
کبھی خوابوں سے میرے رو بہ رو آ
تجھے دلہن بنانا چاہتا ہوں
تو ہے کہ رات بننا چاہتی ہے
میں تجھ کو دن بنانا چاہتا ہوں
تو اپنے دل کی گلیوں کو سجا لے
میں ان میں آنا جانا چاہتا ہوں
جسے ممکن نہیں ہو جوڑ پانا
میں اتنا ٹوٹ جانا چاہتا ہوں
مجھے تو عشق میں پاگل بنا دے
میں تھوڑا مسکرانا چاہتا ہوں
یہ کچھ ٹوٹے دئے ہیں پاس میرے
انہیں سورج بنانا چاہتا ہوں
حسیں اک شعر ہے رضوانؔ وہ کوئی
غزل اس کو بنانا چاہتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.