ترے احساس کو چھو کر لگا ہے
ترے احساس کو چھو کر لگا ہے
تو میرے پاس ہے اکثر لگا ہے
ہوائیں تک معطر ہیں وہاں کی
جہاں بھی عشق کا منبر لگا ہے
قرار آئے گا میرے جسم کو اب
مرا کانٹوں بھرا بستر لگا ہے
مٹا ڈالا خود اپنے آپ کو تب
محبت میں مرا نمبر لگا ہے
احاطہ کر نہیں پایا میں اس کا
وہ میری سوچ کے باہر لگا ہے
دعائیں بانٹتا ہے ہر کسی کو
شہنشاہوں سے وہ بڑھ کر لگا ہے
ادیبؔ آ جائے نہ خوشیوں کا سورج
شب غم کو اسی کا ڈر لگا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.