ترے فریب میں دنیا میں آنے والا نہیں
ترے فریب میں دنیا میں آنے والا نہیں
سو دھیان تیری طرف میرا جانے والا نہیں
میں منتظر ہوں کسی شوخ رنگ لمحے کا
مجھے پتہ ہے کہ لمحہ وہ آنے والا نہیں
مجھے فرشتوں کی صحبت میں بس یہی غم ہے
کہ ان میں کوئی مرا دل دکھانے والا نہیں
کیا ہے دفن اسے دل کی قبر میں میں نے
وہ نام اب مرے ہونٹوں پہ آنے والا نہیں
ہوا زمانے کی تم کو نہ راس آئے گی
تمہارا رنگ مری جاں زمانے والا نہیں
عجیب لوگوں کی بستی ہے یہ وسیمؔ یہاں
کسی کا بوجھ کوئی بھی اٹھانے والا نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.