ترے غم سے دل شادماں دیکھتا ہوں
ترے غم سے دل شادماں دیکھتا ہوں
تجھے راحت جاوداں دیکھتا ہوں
زمانے کی برگشتگی کا یہ عالم
کہ ہر شے کو دامن کشاں دیکھتا ہوں
کبھی بجلیاں رونق گلستاں تھیں
شجر آج بے آشیاں دیکھتا ہوں
کبھی اپنی مایوسیوں پر قناعت
کبھی جانب آسماں دیکھتا ہوں
کبھی خاک کی رفعتوں پر نظر ہے
کبھی چرخ کی پستیاں دیکھتا ہوں
اک انداز وارفتگی ہے نہ پوچھو
کسے دیکھتا ہوں کہاں دیکھتا ہوں
محبت کا ادنیٰ تصرف ہے حرماںؔ
جہاں میں نہیں ہوں وہاں دیکھتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.