ترے ہی گھر سے اٹھے تیری راہ سے گزرے
ترے ہی گھر سے اٹھے تیری راہ سے گزرے
وہ حادثات جو میری نگاہ سے گزرے
مجھے خبر نہیں کس طرح کوئی جیتا ہے
یہ ان سے پوچھ جو حال تباہ سے گزرے
جو میرے حال پہ ہنستا ہے دیکھ کر مجھ کو
خدا کرے وہ تری جلوہ گاہ سے گزرے
جسے یقیں نہیں آتا مری وفاؤں کا
وہ ایک دن تو محبت کی راہ سے گزرے
زمانہ روئے گا سن سن کے داستاں ان کی
جو انقلاب کہ میری نگاہ سے گزرے
وہ دیکھ سکتا ہے جلوؤں کا تیرے آئینہ
جو میرے دل سے جو میری نگاہ سے گزرے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.