ترے ہی رحم و کرم پہ زندہ تجھی سے غافل تھے عمر بھر ہم
ترے ہی رحم و کرم پہ زندہ تجھی سے غافل تھے عمر بھر ہم
ہمیں نے یارب یہ رہ چنی تھی تو کیوں نہ ہوتے یوں در بدر ہم
جہاں نے ٹھکرا دیا ہو جس کو وہ پھر بھلا کس کے در پہ جاتے
تری ہی جانب تھا لوٹ آنا سو آ گئے ہیں جھکائے سر ہم
جو یاد آئیں خطائیں اپنی قصور اپنے گناہ اپنے
جبیں ندامت سے جھک گئی ہے ہوئے ہیں اشکوں سے تربتر ہم
نہ ہم کو فریاد کا سلیقہ نہ التجا کا شعور مولیٰ
تو اپنے منگتوں کی لاج رکھ لے ہیں سر بہ سجدہ اس آس پر ہم
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.