ترے عشق نے دیا ہے وہ مقام خسروانہ
ترے عشق نے دیا ہے وہ مقام خسروانہ
ہے جہاں جنوں حقیقت ہے جہاں خرد فسانہ
یہ ہنوز کہہ رہا ہے سر راہ اک دوانہ
کوئی جا کے ان سے کہہ دے مری عرض خادمانہ
وہ رفو نظر سے کرنا مری چاک دامنی کو
تری آنکھ کو ملا ہے یہ ہنر رفو گرانہ
یہ فلک کے چاند تارے ہیں بجھے بجھے سے سارے
میں سنا رہا ہوں ان کو شب ہجر کا فسانہ
یہ جبیں مچل رہی ہے کہ تڑپ رہے ہیں سجدے
مجھے کر رہی ہے کافر تری چشم قاتلانہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.