Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ترے جب رنگ رنگتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

جینا قریشی

ترے جب رنگ رنگتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

جینا قریشی

MORE BYجینا قریشی

    ترے جب رنگ رنگتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    مجسم تجھ میں ڈھلتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    چھنا چھن چھن چھنا چھن چھن یہ گھنگھرو سے جو من آنگن

    تری یادوں کے بجتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    عزیز جاں ترے غم میں ستارے جو شب ہجراں

    سر مژگاں چمکتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    کسی ڈھلتی ہوئی شب میں جنوں وحشت دیا اور میں

    بدن سے جب نکلتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    بہت چپ چاپ سہتے ہیں اذیت ہم جدائی کی

    مگر حد سے گزرتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    محبت کے قبیلوں سے نکل کر یہ جنوں زادے

    خرد سے جب الجھتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    نگاہیں کب اٹھاتے ہیں تری محفل میں ہم لیکن

    جو محفل سے نکلتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    غبار راہ بن کر جو ترے دیوانے ہم پاگل

    تجھے چھو کر گزرتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    سر دشت طلب حسرت تری اور بے بسی میری

    کبھی باہم جو ملتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    یہ بلے شاہ بتاتے ہیں نہ مانے یار جب جیناؔ

    تبھی گھنگھرو پہنتے ہیں تو پھر ہم رقص کرتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے