ترے جمال کی لو یاد کر رہا ہوں میں
ترے جمال کی لو یاد کر رہا ہوں میں
اور اپنے آپ سے فریاد کر رہا ہوں میں
سمجھ میں آتا نہیں کیا کروں بغیر ترے
کہ اپنی شام بھی برباد کر رہا ہوں میں
مرے جہاں میں تو کچھ بھی رہا نہ تھا باقی
ترے خیال سے آباد کر رہا ہوں میں
جلا رہا ہوں برابر چراغ آنکھوں کے
ستم نیا ہے جو ایجاد کر رہا ہوں میں
الجھ گیا تھا کسی روز پر ملال سے میں
سو زندگی کو ہی بنیاد کر رہا ہوں میں
تلا ہوا ہے جہاں کاٹنے کو پر میرے
سو اپنے آپ کو صیاد کر رہا ہوں میں
میں جانتا ہوں کئی معتبر حوالوں سے
یہ بات سچ ہے جو شہزادؔ کر رہا ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.