ترے جنون محبت کا کون محرم ہے
ترے جنون محبت کا کون محرم ہے
ابھی خرد کے چراغوں میں روشنی کم ہے
تغیرات کا مرکز اگرچہ عالم ہے
نہ حسن کم ہے کہیں سے نہ دل کشی کم ہے
نہ زندگی کی ہوس ہے نہ موت کا غم ہے
ترے فراق کا عالم عجیب عالم ہے
خودی کہاں کہ محبت میں اب یہ عالم ہے
نہیں ہے قرب در دوست پھر بھی سر خم ہے
یہ اضطراب یہ تنہائیاں یہ سوز و گداز
شباب عالم طفلی کی شام ماتم ہے
کسے یہ فکر ہے نیرؔ وفور مستی میں
شراب شیشے میں کم ہے کہ زندگی کم ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.