ترے خیال کا نشہ اترتا جاتا ہے
ٹھہر ٹھہر کے کوئی پل گزرتا جاتا ہے
بکھرتی ہے مرے چہرے پہ جتنی پیلاہٹ
اے زندگی ترا چہرہ نکھرتا جاتا ہے
زمیں کو بھوک لگی پھر کسی تمدن کی
یہ کون زینۂ عبرت اترتا جاتا ہے
بتا رہی ہے تھکن تیرے زرد لہجے کی
ترے لہو میں کوئی خواب مرتا جاتا ہے
جسے سجانا تھا ارمان اس کی زلفوں میں
وہ پھول اس کی طلب میں بکھرتا جاتا ہے
- کتاب : اردو غزل کا مغربی دریچہ(یورپ اور امریکہ کی اردو غزل کا پہلا معتبر ترین انتخاب) (Pg. 405)
- مطبع : کتاب سرائے بیت الحکمت لاہور کا اشاعتی ادارہ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.