ترے خیال کی وسعت کو راستہ کر کے
ترے خیال کی وسعت کو راستہ کر کے
نکل پڑا ہوں زمانے میں حوصلہ کر کے
ہمیشہ تجھ کو محبت کی رہ دکھائیں گے
تو دیکھ لینا بزرگوں سے مشورہ کر کے
گماں یہی ہے کہ خود کو تلاشنے والے
ہر ایک عکس کو دیکھیں گے آئنہ کر کے
ہزیمتیں بھی مقدر کی دین ہیں عاصمؔ
انہیں بھی دل سے لگاؤ معاملہ کر کے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.