ترے خیال سے دنیا تراش سکتا ہوں
مگر کہاں کوئی تجھ سا تراش سکتا ہوں
یہ معجزہ بھی محبت نے دے رکھا ہے مجھے
کہ پیاس جوڑوں تو دریا تراش سکتا ہوں
مرے وجود میں موجود ہیں مرے اپنے
کھلوں تو پورا قبیلہ تراش سکتا ہوں
جو اعتبار نہیں ہے تو آزما مجھ کو
اکیلے پن سے میں میلہ تراش سکتا ہوں
ارادہ کر تو سہی میرے پاس آنے کا
رکاوٹوں سے بھی رستہ تراش سکتا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.