ترے ملنے سے ہی ٹھنڈا دل آتش فشاں ہوگا
ترے ملنے سے ہی ٹھنڈا دل آتش فشاں ہوگا
ذرا سی آنچ ہوگی کم جو سینے میں دھواں ہوگا
چہکتے ہیں خیالوں کے مرے بلبل اسیری میں
کہ تیری یاد کے پنجرے میں ان کا گلستاں ہوگا
اگر شوق بلندی ہے تو پیدا کر زمیں اپنی
وگرنہ تو کہاں ہوگا ترا کیا آسماں ہوگا
یہی تو زندگانی ہے یہ اس دل میں نہ جائے گی
کہ جس دل میں سکوں آسودگی امن و اماں ہوگا
غلام اس کی لٹوں کا ہے نہیں گوروں کا یہ اخترؔ
کبھی آزاد کیا دل کا مرے ہندوستاں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.