ترے نظام کو جب چاہے گا بدل دے گا
ترے نظام کو جب چاہے گا بدل دے گا
میاں یہ وقت ہے بگڑا تو پھر کچل دے گا
جہاں بھی جاؤ محبت کے بیج بو دینا
کہیں تو پیڑ اگے گا کہیں تو پھل دے گا
برا بھلا نہ کہو اس غریب بادل کو
خدا نے چاہا تو اک روز یہ بھی جل دے گا
کسی فقیر کے پیروں میں باندھ مت بیڑی
محل کو چھوڑ کے وہ جھونپڑی میں چل دے گا
کہاں خبر تھی کلی کو کہ باغ کا مالی
کرے گا اس پہ ستم اور پھر مسل دے گا
کبھی نہ کہنا تو شادؔ اس سے راز کی باتیں
یہاں سنے گا وہاں جا کے وہ اگل دے گا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.