ترے قد تلک جو ہوتے ترا کان کھینچ لیتے
ترے قد تلک جو ہوتے ترا کان کھینچ لیتے
جو رکھا ہے سر پہ تو نے وہ گمان کھینچ لیتے
یہ تو آپ ہیں جو اتنا ہمیں بول پا رہے ہیں
اگر اور کوئی ہوتا تو زبان کھینچ لیتے
یہ سفر کی جو تھکن ہے یہ نہ ہوتی وہ جو ہوتے
کہ گلے لگا کے مجھ کو وہ تھکان کھینچ لیتے
مجھے چھیڑنے کو ان کا کبھی دل جو چاہتا تو
کبھی گال کھینچ لیتے کبھی کان کھینچ لیتے
اگر آنکھ بند کر کے مری جان میں نہ گاتا
ترے نین کالے کالے مرا دھیان کھینچ لیتے
ان عزیزوں سے اگر تو نہ چھڑاتا اپنا دامن
وہ گلے لگا کے رہبر تری جان کھینچ لیتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.